شاہ رخ خان سے غیر اخلاقی سوال۔ مداح ہی شرمسار ہوگیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-04-2021
لاجواب کردیا بادشاہ نے
لاجواب کردیا بادشاہ نے

 

 

شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف شخصیات ہمیشہ مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں اور اس کے لیے وہ نت نئے طریقے متعارف کرواتے رہتے ہیں لیکن سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر اور انسٹاگرام نے فنکاروں کا یہ کام بہت آسان کردیا ہے۔

فنکار اکثر ’’مجھ سے سوال پوچھیں‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے مداحوں کے سوالات کا جوابات دیتے ہیں۔

آج بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر شاہ رخ کا ٹرینڈ چلایا گیا جو بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ رہا اور ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ٹرینڈ کرتا رہا۔ سوال جواب کے اس آن لائن سیشن میں بالی ووڈ اسٹار نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

تاہم ایک مداح کے غیر اخلاقی سوال پوچھنے پر شاہ رخ خان نے انہیں شرمسار کردیا۔ کملیش آرٹ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شاہ رخ خان سے سوال پوچھا گیا ’’سر آپ کس رنگ کا انڈرویئر پہنتے ہیں‘‘؟ بالی ووڈ کنگ نے انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ’’ میں مداحوں سے سیشن صرف انہیں بہترین سوالات کے لیے رکھتا ہوں تاکہ لوگوں کی معلومات میں اضافہ ہو۔