جنون کے لیے کام کرتا ہوں: اکشے کمار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-03-2022
جنون کے لیے کام کرتا ہوں: اکشے کمار
جنون کے لیے کام کرتا ہوں: اکشے کمار

 

 

ممبئی:بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ اب پیسے کے لیے نہیں بلکہ جنون کے لیے کام کرتے ہیں اکشے کمار کا شمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو ہر سال اپنی کئی فلموں کو لے کر سرگرم رہتے ہیں

اکشے کمار نے مزید فلمیں کرنے کا خلاصہ کیا ہے

اکشے کمار نے کہا ہے کہ وہ اب پیسے کے لئے نہیں بلکہ جنون کے لیے فلمیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ روزانہ کام کرتے رہیں گے تو آسانی سے آپ کے پاس بہت سی فلمیں پائپ لائن میں ہوتی ہیں، میں آج پیسے کے لیے نہیں بلکہ جنون کے لیے کام کر رہا ہوں جس دن میں بے لطف ہوجاوں گا، اس دن میں کام کرنا بند کردوں گا‘‘۔

اکشے کمار ان دنوں اپنی آنے والی فلم بچن پانڈے کو لے کر چرچا میں ہیں۔ فلم میں اکشے کمار کے علاوہ کریتی سینن، ارشد وارثی اور جیکلین فرنینڈس اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم کے ہدایت کار فرہاد سامجی ہیں۔ فلم 'بچن پانڈے' 18 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔