میرا کوئی مذہب نہیں ۔ بابیل خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-07-2021
عرفان خان کے ساتھ بابیل خان
عرفان خان کے ساتھ بابیل خان

 

 

گزشتہ سال انتقال کرجانے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کے بڑے بیٹے بابیل خان نے کہا ہے کہ اُن کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہے۔

 اس ضمن میں بابیل خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے ایک سوشل میڈیا صارف اور اپنی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک صارف بابیل خان سے سوال کرتا ہے کہ ’آپ مسلمان ہیں؟

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بابیل خان کہتے ہیں کہ ’میں کسی مذہب پر یقین نہیں رکھتا، میں صرف بابیل ہوں۔‘ بابیل خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں اسکرین شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں تمام مذاہب کی مقدس کتابیں پڑھتا ہوں جن میں قرآن پاک، بائبل، گیتا اور گروگرانتھ صاحب شامل ہیں۔

‘ عرفان خان کے بیٹے نے لکھا کہ ’میں صرف ایک نہیں بلکہ تمام مذاہب کے لیے ہوں۔

 اُنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’ہم سب عقائد کی بنیاد پر ایک دوسرے کی کس طرح مدد کرسکتے ہیں۔‘ بابیل نےعرفان خان کی یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں بند کیں؟ وجہ سامنے آگئی خیال رہے کہ گزشتہ سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ عرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔