ہریتھک روشن: سلمان خان کو ہر کوئی سازشی نظر آتا ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-06-2021
بالی ووڈ کی جنگ
بالی ووڈ کی جنگ

 

 

ممبئی: اداکار ہریتھک روشن نے کہا ہے کہ سلمان خان کو ایسی بیماری ہے جس سے انہیں ہر کوئی سازشی نظر آتا ہے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے یہ بات فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کے شو میں کہی،شو میں میزبان کرن جوہر نے اداکار سے سوال کیا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ سلمان خان کی کون سے عادت کو ختم کردیں گے؟

جواب میں ہریتھک روشن نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہر کوئی سلمان خان کو پسند کرتا ہے مگر اداکار کو ایک ایسی بیماری کا سامنا ہے جس سے انہیں ہر کوئی سازشی لگتا ہے، موقع ملا تو ان کی یہ بیماری ختم کردوں گا۔ مہمان اداکار سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ اگر وہ سلو میاں کی طرح کامیابی کی بلندیوں پر پہنچ جائیں تو کیا کریں گے؟

اس پر ہریتھک روشن نے کہا کہ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے سب کے سامنے اعتراف کروں گا کہ ’آئی لوو ہریتھک روشن‘۔ واضح رہے کہ ہریتھک روشن اور سلومیاں کے تعلقات اس وقت بہت اچھے تھے جب فلم ’کہو نا پیار ہے‘ کے لیے سلمان خان نے ہریتھک روشن کو باڈی بلڈنگ کی ٹپس دیں، لیکن جب سلو میاں نے سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف کچھ بیانات دیئے تو یہ تعلقات خراب ہوگئے اور آج تک ان تعلقات میں سرد مہری دکھائی دیتی ہے۔