انسٹا گرام سے کتنا کماتی ہیں پرینکا چوپڑہ؟ سن کر رہ جانیں گے دنگ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 02-07-2021
 پرینکا چوپڑہ
پرینکا چوپڑہ

 

 

ممبئی

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا انسٹا گرام پر اپنی ایک تشہیری پوسٹ کیلئے 3کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ویرات کوہلی وہ دو ہندوستانی شخصیات ہیں جو سالانہ ہوپر انسٹاگرام رچ لسٹ کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

ہوپر انسٹاگرام ’رچ لسٹ‘ میں پرینکا کا 27 واں نمبر جبکہ کوہلی 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر 6 کروڑ 40 لاکھ فالوورز کے ساتھ پرینکا انسٹاگرام ایپ پر اپنی ہر تشہیری پوسٹ کیلئے 4 لاکھ 3 ہزار امریکی ڈالر وصول کرتی ہیں۔ 4 لاکھ 3 ہزار امریکی ڈالر بھارتی روپوں میں 3 کروڑ جبکہ پاکستانی کرنسی میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

ہوپر انسٹاگرام رچ لسٹ میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 308 ملین فالوورز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں اور وہ انسٹاگرام پر ایک تشہیری پوسٹ کے تقریباً 11 کروڑ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )