ہمیش ریشمیا کے ساتھ گائیں گے گیت محمد دانش

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-07-2021
محمد دانش کے ساتھ ہمیش ریشمیا
محمد دانش کے ساتھ ہمیش ریشمیا

 

 

آواز دی آواز / نئی دہلی

بالی ووڈ کے مشہور گلوکار و موسیقار ہمیش ریشمیا نے اپنے نئے گانے میں 'انڈین آئیڈل' کے فاتح محمد دانشن کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہمیش کے البم 'ہم سے دل سی' کے دوسرے گانے میں محمد دانش کو سنا جا سکے گا۔ دانش کے گانا کو ایک دل توڑنے والا بتایا جارہا ہے ، جسے ہمیش نے ترتیب دیا ہے۔

جب کہ اس کی دھن سمیر انجنا نے بنائی ہے۔ ہمیش ریشمیا محمد دانش کے بارے میں کہا کہ دانش نے غیر معمولی طور پربہت اچھا گایا ہے۔

اس گانے میں ایک نیا گلوکار تجربہ کار کی طرح پرفارم کرتے ہوئے دیکھ کر لوگ بہت خوش ہوں گے۔ میں ان کی گلوکاری سے ممطمئن ہوں ، مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ ان کے تمام گانے کو بہت پسند کیا گیا ہے۔

' ہمیش ، جو 'انڈین آئیڈل' کے موجودہ سیزن کے ججوں میں سے ایک ہیں۔ اس سے قبل وہ انڈین اآئیڈئیل کے فاتح پون دیپ راجن اور ارونیتا کانجی لال اور بھٹ وغیرہ کو لانچ کیا تھا۔

اب وہ محمد دانش کو اپنے نئے البم کے ساتھ لانچ کرنے والے ہیں، حالانہ کہ دانشن کو لانچ کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔۔