گووندا بھی کورونا کے جال میں پھنس گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-04-2021
نیا شکار
نیا شکار

 

 

 ملک میں ہر دن کورونا وائرس کا قہر بڑطتا نظر آرہا ہے،ساتھ ہی عام لوگوں کے ساتھ کچھ خاص لوگ بھی اس کی زد میں آرہے ہیں۔نامور اور شہرت یافتہ،مقبول اور ہردلعزیز ۔سب اس کے شکار ہورہے ہیں ۔خاص طور پر فلمی دنیا میں بھی کورونا نے اپنے شکاروں کی قطار لگا دی ہے۔ اب بالی وڈ اداکار گووندا بھی کووڈ-19 سے متاثر ہوگئے ہیں۔

گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اداکار میں کورونا وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی۔سنیتا آہوجا حال ہی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئی تھیں، انہوں نے بتایا کہ 'ہمیں آج (4 اپریل کو) ہی رپورٹ موصول ہوئی اور گووندا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے'۔انہوں نے بتایا کہ 'گووندا ٹھیک ہیں، ان میں وائرس کی کم علامات ظاہر ہوئی ہیں اور وہ اس وقت گھر میں قرنطینہ میں ہیں'۔

 گووندا کی اہلیہ نے بتایا کہ 'ہم مسلسل ڈاکٹر سے رابطے میں ہیں جو ہماری رہنمائی کررہے ہیں اور وائرس کی علامات پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔سنیتا آہوجا نے مزید کہا کہ 'گووندا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہم سب نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا اور عملے سمیت گھر میں موجود تمام افراد کے نتائج منفی آئے'۔

گووندا سے قبل آج صبح ہی اکشے کمار نے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی اور ان سے قبل عالیہ بھٹ بھی وائرس کا شکار ہوئی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ موسیقار و گلوکار بپی کہری کو کورونا وائرس کی علامات کی تشخیص کے بعد ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ان دنوں عامر خان، پریش راول، کارتک آیان، نکی تمبولی، فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔ علاوہ ازیں ان سے قبل اداکار رنبیر کپور، نیتو کپور، ورون دھون، راکول پریت سنگھ، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے، ابھیشیک بچن، ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے۔