مشکل گھڑی میں سُنتِ ابراہیمی ادا کرنے پرااللہ کا لازمی شُکر ادا کریں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-07-2021
ثنا خان کا پیغام
ثنا خان کا پیغام

 

 

بالی ووڈ اور شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی  اداکارہ ثناء خان نے کہا ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں بھی سُنتِ ابراہیمی ادا کررہے ہیں، وہ اللّہ تعالیٰ کا لازمی شُکر ادا کریں۔

ثناء خان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عالمی وبا کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کی وجہ سے لوگوں کی روزی چھن گئی ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ایسے میں اگر آپ اب بھی سُنتِ ابراہیمی کو انجام دینے کے قابل ہیں تو پھر 2 رکعت شکرانے کی نفل ادا کریں اور اس نعمت کے لیے اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کریں کہ اُس نے ہمیں سُنتِ ابراہیمی ادا کرنے کے قابل بنایا۔‘

اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔