گاندھی جی عظیم لیڈر تھے، لیکن عظیم شوہر نہیں ۔ رانوت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-03-2021
یہ کیا کہہ دیا۔۔۔
یہ کیا کہہ دیا۔۔۔

 

 

اپنی بے باک اور متنازعہ بیانات کےلئے مشہور فلم اداکارہ کنگنا رانوت نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ اس بار انہوں نے مہاتما گاندھی کے لئے کچھ ایسا کہا ہے جس کے لئے انھیں سوشل میڈیا پر لوگوں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ پر جواب میں لکھا کہ ’’وہ ایک عظیم لیڈر تھے، لیکن شاید وہ ایک عظیم شوہر نہیں تھے۔‘‘ کنگنا نے اس ریپلائی میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ مہاتما گاندھی نے بیت الخلاء صاف کرنے سے انکار کرنے پر اپنی بیوی کو گھر سے باہر کر دیا تھا۔ کنگنا نے مہاتما گاندھی کے بارے میں ان کے بچوں کے نظریات کا حوالہ بھی اپنے ٹوئٹ میں پیش کیا ہے۔

کنگنا نے لکھا ہے کہ ’’مہاتما گاندھی کے اپنے ہی بچوں نے ان پر برے سرپرست ہونے کا الزام لگایا تھا۔ اس بات کا ذکر کئی جگہ ملتا ہے کہ انھوں نے اپنی بیوی کو گھر سے اس لیے باہر کر دیا تھا کیونکہ انھوں نے بیت الخلاء صاف کرنے سے انکار کیا۔‘‘ آگے وہ لکھتی ہیں ’’وہ ایک عظیم لیڈر تھے، لیکن شاید وہ ایک عظیم شوہر نہیں تھے، لیکن جب مرد کی بات ہو تو دنیا معاف کر دیتی ہے۔‘‘