کورونا زدہ گوہر خان کے خلاف ایف آئی آر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-03-2021
مشکل میں پھنس گئیں
مشکل میں پھنس گئیں

 

 

ممبئی۔ بالی ووڈ کی اداکارہ گوہر خان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے،مگر جب ممبئی میونسپل کارپوریشن کا اسٹاف ان کی رہاش گاہ پر پہنچا تو وہ موجود نہیں تھیں بلکہ شوٹنگ پر گئی ہوئی تھی۔۔اُنہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ گوہر خان فلم کی شوٹنگ کے لئے باہر گئی ہوئی ہیں اور اس کے بعد ہی اداکارہ کے خلاف ایف آئی آرے درج کی۔

دوسری جانب ابھی تک گوہر خان کی جانب سے اس واقعے پر کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اداکارہ نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گوہر خان کے والد ظفر احمد خان شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔