ایف آئی اے ایف ایوارڈ ۔ امیتابھ بچن کی جھولی میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-03-2021
امیتابھ بچن
امیتابھ بچن

 

 

بالی ووڈ کا شہنشاہ امیتابھ بچن،وہ جہاں کھڑے ہوجاتے ہیں قطار وہیں سے شروع ہوتی ہے۔اب شہرت اور دولت کی تمام حدوں کو پار کرچکے ہیں۔

فلموں میں بہترین اداکاری کرنے اور اس شعبے کو محفوظ بنانے کے لئے ان کی خدمات کو تسلیم کرنے کے لئے ایف آئی اے ایف ایوارڈ سے نوازا جائے گا، اور انھیں اس برس کے لئے اس ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ ایوارڈ فلمی شعبے میں بہترین خدمات انجام دینے والوں کو انٹر نیشنل فیڈریشن آف فلم آرکایوز کی جانب سے ہر سال دیا جاتا ہے۔ امیتابھ بچن کو یہ ایوارڈ ہالی ووڈ کے مشہور فلم ساز مارٹن اسکائوسیزی اور کرسٹوفر نولان پیش کریں گے۔ ہالی ووڈ کی ان دونوں بڑی شخصیات کا ایف آئی اے ایف کے ساتھ طویل تعلق ہے اور یہ دونوں فلمی دنیا کے لیے امیتابھ بچن کی کاوشوں کے بہت زیادہ معترف ہیں۔