فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر رشتہ ازدواج میں منسلک

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 20-02-2022
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر رشتہ ازدواج میں منسلک
فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر رشتہ ازدواج میں منسلک

 

 

ممبئی: فلم اداکار فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر ہفتہ کے روز کھنڈالہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

شادی نہ تو مراٹھی رسم و رواج کے مطابق ہوئی اور نہ ہی ان کا نکاح ہوا بلکہ یہ جوڑا خود تحریری عہد کے ذریعے رشتہ ازدواج میں بندھ گیا۔

دونوں اپنی شادی بہت سادگی سے کرنا چاہتے تھے اور ایسا ہی کیا۔ شادی سے پہلے کی رسومات 17 فروری سے شروع ہوگئی تھیں۔

مہندی اور سنگیت کے پروگرام کے بعد کھنڈالہ میں فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی شادی ہوئی۔

 

شادی میں 50 لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سمیر کوچر، مونیکا ڈوگرا، رتیش سڈوانی، ریا چکرورتی، شاہ رخ خان اور رہتک روشن، میانگ چانگ، گورو کپور شامل ہیں۔