بلیک اینڈ وائٹ فلموں کی ناموراداکارہ ریحانہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بلیک اینڈ وائٹ فلموں کی ناموراداکارہ ریحانہ
بلیک اینڈ وائٹ فلموں کی ناموراداکارہ ریحانہ

 

 

بلیک اینڈوائٹ فلموں میں اداکارہ ریحانہ کی اداکاری کے بھی خوب چرچے تھے۔ان کا اصلی نام مشترجہاں تھا اور انھوں نے ہندوستانی اور پاکستانی فلموں میں کام کیا۔

وہ 1947سے 1983کے بیچ فلموں میں مصروف رہیں۔ ان کی پہلی فلم تھی ”ہم ایک ہیں“جب کہ دیوآنند کی پہلی فلم ”ساجن“ میں وہ سپورٹنگ رول میں تھیں۔

حالانکہ ہیروئن کی حیثیت سے ان کی پہلی فلم”شہنائی“ تھی۔

انھوں نے کے ایل سہلگل، دیوآنند، راج کپور،پریم ناتھ اور شیام جیسے مشہور اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

ان کی دیگر فلموں کے نام ہیں ایکٹریس، کھڑکی، سرگم، چھم چھم چھم، سمراٹ،دہلی دربار، وحشی، محفل، رات کے راہی، اولاد، چترلیکھا، روپ سندری، تیسری قسم،دلربا،ادا۔