دیا مرزا: 47 ڈگری کی گرمی میں برقع کیوں پہنا ؟

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
دیا مرزا: 47 ڈگری کی گرمی میں برقع کیوں پہنا ؟
دیا مرزا: 47 ڈگری کی گرمی میں برقع کیوں پہنا ؟

 

 

 ممبئی : اداکارہ دیا مرزا کی 47 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید گرمی میں برقع میں ملبوس ہونے کی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔ کچھ روز قبل دیا مرزا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے پراجیکٹ ’دھک دھک ‘ کی چند تصاویر شیئر کیں جس میں اداکارہ برقع پہنی ہوئی ہیں۔

ایک تصویر میں دیا مرزا کو برقع پہنے خوشی کے عالم میں کسی خاتون کے گلے لگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دیا نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ سفر میں ’suffer‘ نہ کرنے کا ایک ہی علاج ہے اور وہ ہے پیار ، اس روز درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ ایک تصویر میں دیا مرزا کو بائیک کے ساتھ زمین پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، اس تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ سفر میں دھوپ تو ہوگی جو چل سکو تو چل لو، سب ہی ہیں بھیڑ میں، تم بھی نکل سکو تو چلو۔

 

دیا مرزا نے اپنی پوسٹ میں فلم دھک دھک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم دھک دھک تاپسی پنو کی پروڈکشن میں تیار کیا جانے والا پراجیکٹ ہے جس میں اداکار رتنا شاہ ، فاطمہ ثنا شیخ اور سانجنا سنگھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔