دیا مرزا دوسری شادی کی تیاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-02-2021
دیا مرزا  ویبھوو ریکھی کے ہمراہ
دیا مرزا ویبھوو ریکھی کے ہمراہ

 

 رہنا ہے تیرے دل میں" نام کی فلم کیسے بھولائی جا سکتی   ہے- فلم کی گل سرسبد دیا مرزا آج کل اپنی شادی میں مصروف چل رہی ہیں- اسی دوران اداکارہ کی اپنے ہونے والے شوہر ویبھوو ریکھی کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل رہی ہیں۔

شاہ رخ خان کی مینجر پوجا ڈاڈلانی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصویریں موجود ہیں جس میں دیا مرزا کو ویبھوو ریکھی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔ پوجا نے ان تصاویر کے کیپشن میں دیا مرزا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری فیملی میں آپ کو خوش آمدید، ہم سب آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔ تصاویر اور کیپشن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ دیا مرزا بہت جلد ویبھوو ریکھی سے شادی کرنے والی ہیں ۔

یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ ابھی تک دیا مرزا نے اپنے اکاونٹ سے ہونے والے شوہر کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیا مرزا 15 فروری کو شادی کریں گی - شادی میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار ہی شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ دیا مرزا نے اس سے پہلے 2014 میں ساحل سنگھا سے شادی کی تھی لیکن شادی کے پانچ سال بعد ہی دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔