دیا مرزا بھی غزہ پر بول پڑیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
غزہ کا درد
غزہ کا درد

 

 

ممبئی:بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا بھی فلسطین پر ہونے والے حملوں کے خلاف خاموش نہ رہ سکیں۔بالی ووڈ کی اداکارہ نےٹوئٹر پر 10 سالہ فلسطینی بچی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا 'دنیا امن حاصل کرنے کیلئے کیوں ایک ساتھ نہیں ہورہی؟' دیا مرزا کا کہنا تھا کہ 'ہمارے بچوں کو یہ سب کیوں بھگتنا پڑتا ہے؟ میں دل سے اس سب کو ختم کرنے کی درخواست کرتی ہوں'۔یاد رہے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بدترین بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔