سیف علی خان کے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر کی دھوم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-03-2021
سیف علی خان کے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر کی دھوم
سیف علی خان کے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر کی دھوم

 

 

نئی دہلی

سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جوڑی بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ ان دونوں اداکاروں کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے تیمور علی خان نے بھی اپنے کروڑوں مداح بنا لئے ہیں۔ اس سلسلے میں اب سیف علی خان کے دوسرے بیٹے کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

سیف علی خان کی اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ہی ننھے مہمان کی معصومیت کی دھوم مچ گئی۔ بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے چھوٹے بیٹے کی پیدائش کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔ اس ضمن میں سیف علی خان کی بہن صبا علی خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

صبا علی خان نے انسٹا اسٹوری میں تین تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔ فوٹو کولاج میں ایک تصویر کرینہ اور سیف کے بیٹے کی ہے جس میں اُن کے صرف ہاتھ نظر آرہے ہیں۔ ایک تصویر میں کرینہ نے اپنے چھوٹے بیٹے کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جبکہ اگلی تصویر میں سیف علی خان کی گود میں اُن کا چھوٹا بیٹا ہے۔

صبا علی خان نے یہ خوبصورت فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’ایک ماہ مکمل۔‘ اُنہوں نے اپنے بھائی اور بھابھی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘

واضح رہے کہ کرینہ اور سیف کی شادی 2012 میں ہوئی تھی ۔ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے پہلے بچے کی پیدائش 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ ماہ 21 فروری کو ہوئی۔