دیپیکا ۔ رنویر سنگھ کی سیلفی۔ چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں لائکس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
کیا جوڑی ہے۔۔
کیا جوڑی ہے۔۔

 

 

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اُن کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی سیلفی پر چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں لائکس آگئے۔ رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سیلفی میں دیپیکا پڈوکون چہرے پر ہاتھ رکھے کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہیں جبکہ رنویر سنگھ نے چشمہ پہنا ہوا ہے۔

سیلفی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ کی اس مقبول ترین جوڑی نے موسم سرما کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔دیپیکا کے بعد رنویر سنگھ کو بھی ’پاوری‘ کا نشہ چڑھ گیا رنویر سنگھ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں دیپیکا پڈوکون سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ’پیکا بو۔‘ اداکار نے صرف تین گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ سیفلی شیئر کی ہے جسے اب تک 9 لاکھ 70 ہزار سےزیادہ لوگ لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔