کورونا کی لہر: پرینکا چوپڑا کی امریکی صدر سے مدد کی درخواست

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-04-2021
میرا دل ٹوٹ رہا ہے ۔۔۔۔
میرا دل ٹوٹ رہا ہے ۔۔۔۔

 

 

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کورونا کی بگڑتی صورتحال پر امریکی صدر سے مدد کی درخواست کی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ پرینکا چوپڑا نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ہندوستان میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل ٹوٹا ہوا ہے، ہندوستان کورونا سے متاثر ہے اور امریکا نے ضرورت سے زیادہ 550 ملین ویکسین کا آرڈر دیا ہے، اس وقت ہندوستان میں صورتحال تشویش ناک ہے لہذا کیا امریکا جلد سے جلد ہندوستان کو ویکسین دے گا۔ پرینکا کی جانب سے امریکی صدر سے درخواست کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے بہت دیر کردی، انہیں بہت پہلے ہندوستان میں کورونا کی صورتحال پر ردعمل دینا چاہیے تھا۔