کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کیلئے کورونا ٹیسٹ ضروری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-12-2021
کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کیلئے کورونا ٹیسٹ ضروری
کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کیلئے کورونا ٹیسٹ ضروری

 

 

آواز دی وائس، انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔

ذرائع کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات میں کورونا کے تمام ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔

شادی میں مدعو کیے گئے مہمانوں کی تعداد 120 ہے اور ان مہمانوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا ضروری ہے جنہوں نے اب تک کوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے، ضلعی انتظامیہ نے ہوٹل کے عملے اور شادی کا اہتمام کرنے والی ایونٹس کمپنی کے ساتھ سیکورٹی انتظامات پر گفتگو کرنے کے لیے میٹنگ کی تھی۔

اس میٹنگ میں ضلعی کلکٹر راجیندر کشن، پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش سنگھ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سورج سنگھ نیگی بھی موجود تھے۔

راجیندر کشن نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مہمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے وییکسین لگوائی ہےاور جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہے۔

انہیں شادی کی تقریبات میں شرکت سے قبل پی سی آر- آرٹی (RT-PCR) ٹیسٹ کے نتائج لازمی دکھانے پڑیں گے۔

واضح رہے کہ شادی کی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر کو مہندی کی تقریب سے ہوگا جبکہ شادی کی مرکزی تقریب 9 دسمبر کو ہوگی۔

کترینہ کے دوست سلمان خان بھی کترینہ کیف کی شادی کی تیاریوں میں مدد کر رہے ہیں۔

شادی کے مقام کی سیکیورٹی سلمان کے باڈی گارڈ شیرا کو دی گئی ہے۔ دراصل شیرا ایک سیکورٹی کمپنی چلاتے ہیں۔ ان کی کمپنی کا نام ٹائیگر سیکیورٹی ہے۔