کامیڈین راجو شریواستو کی حالت نازک

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-08-2022
کامیڈین راجو شریواستو کی حالت نازک
کامیڈین راجو شریواستو کی حالت نازک

 

 

نئی دہلی: معروف کامیڈین راجو شریواستو لائف سپورٹ پر ہیں اور ان کی حالت لگاتار نازک بنی ہوئی ہے۔

ورک آؤٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین و اداکار راجو شری واستو کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق راجو شری واستو جم میں ٹریڈ مل پر ورزش کررہے تھے کہ انہیں سینے میں درد ہوا اور وہ گرپڑے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹرز کی جانب سے دیے گئے حالیہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کامیڈین راجو کی طبیعت سنبھل نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کی جان خطرے میں ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ خیال رہے کہ راجو شری واستو ملک کے مقبول اسٹینڈ اپ کامیڈینز میں سے ایک ہیں، وہ 1980 کی دہائی سے انٹرٹینمنٹ کی صنعت سے وابستہ ہیں۔

انہیں بین الاقوامی شناخت اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج ‘ کے پہلے شو سے ملی اور انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا۔ (ایجنسی)