انوپم کھیر بولے-واہ تاج

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
انوپم کھیر بولے-واہ تاج
انوپم کھیر بولے-واہ تاج

 

 

سارانش، کرما، کشمیر فائلز سمیت کئی فلموں میں اداکاری کا جادو دکھانے والے فلمی اداکار انوپم کھیر نے پیر کی صبح تاج محل کا دورہ کیا۔

 طلوع آفتاب کے وقت تاج محل کو سورج کی سنہری کرنوں سے جگمگاتا دیکھ کر انوپم کھیر نے کہا کہ وہ یہ نظارہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تاج دکھانے والے گائیڈ نتن سنگھ ان کے ساتھ رہے۔ انوپم کھیر نے تاج محل میں اپنے ساتھ گزارے لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

فلم کرما کے ولن ڈاکٹر ڈانگ کے ڈائیلاگ کی طرز پر انوپم کھیر نے کہا کہ انہیں تاج کا نظارہ ہمیشہ یاد رہے گا۔ وہ بہت دنوں سے تاج محل کو دیکھنا چاہتے تھے۔ وہ صبح طلوع آفتاب کے وقت تاج محل میں آگئے۔

 

خیال رہے کہ پہلے تو سیاح ماسک کی وجہ سے اسے پہچان نہیں سکے لیکن جب ماسک ہٹایا گیا تو سیاحوں نے انہیں پہچان لیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی لیں۔

انوپم کھیر نے گائیڈ نتن سنگھ سے مغلیہ تاریخ، موزیک، فن تعمیر سے متعلق گفتگو کی۔

 اداکار انوپم کھیر ایک فلم کی شوٹنگ میں کئی دنوں سے آگرہ میں ہیں۔ انہوں نے آگرہ آتے ہی کھیریا ہوائی اڈے پر طیارے کے اترنے کا ویڈیو ٹویٹ کیا تھا۔

گرو رندھاوا کے ساتھ انہوں نے دیال باغ میں کئی شوٹس فلمائے۔ پروڈیوسر امیت بھاٹیہ کی فلم کی شوٹنگ سینٹ جان کالج، مہتاب باغ، کیلاش گھاٹ، ہوٹل کلارک شیراز اور اورینٹ تاج میں کی جائے گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سائی منجریکر، ایلا ارون، اتل سری واستو، برہمانندم، پریتوش ترپاٹھی اور پریش گناترا ہیں۔