بھارت بھوشن جنہوں نےغالب کے کردارکوزندہ کردیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-01-2021
بھارت بھوشن :غالب کے کردار میں
بھارت بھوشن :غالب کے کردار میں

 

ممبئی:  بھارت بھوشن ایک ایسے اداکار تھے جنھیں اس لئے بھی یاد کیا جوے گا کہ انہوں نے اردوکے عظیم شاعر مرزا غالب کے کردار کو زندہ کردیا تھا. انہیں دیگر قسم کے رول کے لئے بھی رہتی دنیا تک یادکیا جایے گا.
ہندی فلموں کے مشہور اداکار، اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر بھارت بھوشن کی پیدائش 14 جون 1920 کو میرٹھ میں اور پرورش علی گڑھ اترپردیش میں ہوئی تھی۔
عروس البلاد بمبئی میں گلوکارہ بننے کی تمنا لے کر آنے والے بھارت بھوشن کو جب اس شعبہ میں کامیابی نہیں ملی تو انہوں نے اداکاری کی جانب قدم بڑھایا اور 1941میں بننے والی فلم ’چترلیکھا‘ میں انہیں ایک چھوٹاسا رول ملا اوریہاں سے انہوں نے اپنے کیرئر کی شروعات کی۔ وہ گلوکار تو نہیں بن پایے مگر اداکاری میں ضرور نام کمایا.
کئی برسوں تک انہیں کوئی خاص کامیابی نہیں ملی لیکن فلم ساز وہدایت کاروجے بھٹ کی فلم بیجوباورا نے انہیں شناخت عطاکی۔
تقریباً 143فلموں میں اداکاری کا جوہر دکھانے والے بھارت بھوشن نے مشہور زمانہ شاعرمرزاغالب پر مبنی فلم’مرزا غالب‘ میں غالب کا رول بھی بخوبی نبھایا۔
سہراب مودی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس بھارت بھوشن نے غالب کے کردار کو اس قدر خوب صورت انداز میں نبھایا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ غالب بذات خود ہی پردے اتر آئے ہیں۔
دل کو چھولینے والی غزلوں‘ بہترین مکالموں اورعمدہ اداکاری کی بدولت اس فلم کونیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
غزلوں کے شہنشاہ طلعت عزیز اور اداکارہ و گلوکار ثریا کی میٹھی آواز نے اس فلم کو جلا بخشی ۔
(ایجنسی ان پٹ)