بنگلادیش:احتجاج کا خوف، سنی لیونی کا ورک پرمٹ منسوخ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بنگلادیش:احتجاج کا خوف، سنی لیونی کا ورک پرمٹ منسوخ
بنگلادیش:احتجاج کا خوف، سنی لیونی کا ورک پرمٹ منسوخ

 

 

ڈھاکہ: بنگلادیش کی وزارت اطلاعات نے اداکارہ سنی لیونی کا بنگالی فلم سولجر کے لیے ورک پرمٹ منسوخ کردیا ہے۔ بنگلادیشی حکومت نے بنگالی فلم کے لیے سنی لیونی کے ورک پرمٹ کی منسوخی کی وجوہات فی الحال نہیں بتائی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اطلاعات زیرگردش ہیں کہ بنگلادیش میں سنی لیونی کے داخلے پر چند تنظیموں نے شدید احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سنی لیونی نے جب سے بنگالی ہند فلم میں اداکاری کی خبر سنائی ہے تب سے ان کے مداح پرجوش ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مداحوں کی بڑی تعداد ان کی پہلی بار بنگلادیش آمد کے منتظر ہیں، اب ایسا لگتا ہے سنی لیون کی آمد کی راہ میں کئی طرح کی رکاوٹیں حائل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی لیونی فلم کی شوٹنگ فی الحال شروع نہیں کرسکتی ہیں کیونکہ وزارت اطلاعات نے ان کا ورک پرمٹ منسوخ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت اطلاعات نے منسوخی کی وجوہات فی الحال نہیں بتائی ہیں ،تاہم یہ بات زیر گردش ہے کہ چند تنظیموں نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر سنی لیونی نے بنگلادیش میں قدم رکھا تو ہم اس پر احتجاج کریں گے، یہی وجہ ہے کہ حکومت کو بھی اقدام اٹھانے سے کترا رہی ہے۔

گزشتہ ماہ کے آغاز بنگلادیشی وزارت اطلاعات نے 11 بالی ود اداکاروں بشمول سنی لیونی کو فلم کی بنگلادیش میں شوٹنگ کی اجازت دی تھی۔

فلم کی شوٹنگ 5 مارچ سے 4 ستمبر تک جاری رہنی ہے، اس بار حکومت نے سنی لیونی کے سوا باقی تمام کی ورک پرمٹ کو بحال رکھا ہے۔

سنی لیونی کو بنگلادیش میں داخلے سے روکنے کی یہ پہلی کوشش نہیں، اس سے قبل 2015ء میں ایک پروگرام میں شرکت کےلیے انہیں آنا تھا تاہم احتجاج کے بعد انہیں اپنا سفر منسوخ کرنا پڑا۔ (ایجنسی)