عاطف اسلم کے ’’سلام عاجزانہ‘‘ نے مقبولیت کے رکارڈ توڑے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-04-2021
عاطف اسلم
عاطف اسلم

 

 

رمضان المبارک میں ریلیزہونے والے نعتیہ البم خوب مقبول ہورہے ہیں۔

ہندوستان اور پاکستان کی فلموں میں اپنی آوازکاجادوجگانے والے معروف گلوکار عاطف اسلم کاایک نعتیہ نذرانہ تیزی سے مقبول ہورہاہے اور اسے دیکھنے والوں کی تعدادچندگھنٹوں میں لاکھوں میں پہنچ گئی ہے۔

رمضان المبارک کی مناسبت سے نبی آخرالزماںﷺ کو درود و سلام پیش کرتا کلام ’سلامِ عاجزانہ‘ مقبولیت کی سیڑھیاں چڑھتا جارہا ہے۔

کلام میں عاطف اسلم کے ہمراہ علی پرویز، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ 5 منٹ اور 8 سیکنڈ کی ویڈیو میں تمام گلوکاروں کو دردو و سلام پڑھتے دکھایا گیا ہے۔

’سلام عاجزانہ‘ ریلیز ہوتے ہی عوام میں مقبول ہوگیا ہے، محض 9 گھنٹے میں ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی اور اب تک تئیس لاکھ سے زائد لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔

مصطفے جان رحمت پہ لاکھوں سلام

شمع بزم ہدایت پہ لاکھوں سلام

تحریرکیاتھا،مولانااحمدرضاخان بریلوی نے جو پہلے سے ہی مقبول ہے۔

ٹوئٹر پر اس وقت ’عاطف اسلم‘ سرِ فہرست ٹرینڈز میں موجود ہیں۔ مداح اس نئے کلام پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ عاطف اسلم نے ایک مرتبہ پھر ہمارے دل جیت لیے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عاطف اسلم کے ایسے کلام عوام میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرتے رہے، ’وہی خدا ہے‘ ’اسماءالحسنیٰ‘ ’ اذان‘ ہو یا تاجدارِ حرم، عاطف اسلم اپنی آواز میں مداحوں کو تحفے دیتے رہتے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)