‘عرشی خان نے لیا نیا گھر۔سلمان کو کہا ’شکریہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-03-2021
عرشی خان کا خواب ہوا پورا
عرشی خان کا خواب ہوا پورا

 

 

خوابوں کا گھر اور وہ بھی ممبئی شہر میں ۔یقینا آپ کی دعا قبول ہوگئی ہے۔ یہم خوشخبری دی ہے بالی ووڈ ماڈل و اداکارہ عرشی خان نے جو کہ حالیہ بگ باس 14 میں شریک ہوئی تھیں۔

عرشی خان نے انکشاف کیا کہ ممبئی میں گھر خریدنے کے انکے خواب کو تعبیر مل گئی ہے۔عرشی خان نے مزید کہا کہ رقم کا انتظام کرنے میں بہت طویل وقت لگا لیکن وہ مالی طور پر محفوط اور مستحکم ہوگئی ہیں۔

عرشی خان کا کہنا ہے کہ بگ باس کے ہوسٹ سلمان خان کا مسلسل مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس شو میں شریک ہونے کی وجہ سے وہ اس قابل ہوئیں کہ ممبئی میں گھر کی مالکا بن گئیں۔ورنہ وہ مالی طور پر مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھیں جبکہ کوئی کام بھی نہیں تھا اور میں اس دباؤ میں تھی کہ اتنی بڑی رقم کا انتظام کیسے کروں گی۔

لیکن خوش قسمتی سے مجھے موویز ملیں اور پھر او ٹی ٹی شوز، بگ باس 14 سے کافی مدد ملی، اس طرح میرے خوابوں کی تعبیر پوری ہوگئی۔