رحمان کی بیٹی خدیجہ کو ملے تین ایوارڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-11-2021
 رحمان کی بیٹی خدیجہ کو ملے تین ایوارڈ
رحمان کی بیٹی خدیجہ کو ملے تین ایوارڈ

 

 

آوازدی وائس،ممبئی

 معروف میوزک ڈائریکٹراےآررحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے،انہوں نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تین انعامات جیت چکی ہیں۔

 خدیجہ کے ذریعہ تیار کردہ میوز ویڈیو'فریشٹن(Farishton)کوبین الاقوامی ساؤنڈ فیوچر ایوارڈز تحت بہترین انیمیشن میوزک ویڈیو ثابت ہونے پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اگرچہ یہ ایوارڈ تکنیکی طور پر اے آر رحمان کو میوزک ڈائریکٹر اور ویڈیو کے پروڈیوسر ہونے پر دیا جائے گا، تاہم یہ واضح ہے کہ رحمان اس ویڈیو کو اپنی بیٹی خدیجہ کا کام سمجھتے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ کرکے میوزیکل ویڈیو کے ایوارڈز جیتنے کی خبر دی۔ "'فریشٹن' نے ایک اور ایوارڈ جیتا۔

 

'فریشٹن' کے لیے یہ پہلا ایوارڈ نہیں ہے کیونکہ صرف ایک دن پہلے میوزک ویڈیو نے گلوبل شارٹس ڈاٹ نیٹ کے ایک بین الاقوامی میں میرٹ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

یوٹیوب پر اپنی ایک ویڈیو بیان جاری خدیجہ رحمان نے کہا کہ میں چنئی میں ایک کثیر الثقافتی گھرانے میں پیدا ہوئی تھی جس میں موسیقی کی مختلف اصناف اور متنوع پس منظرتھے۔ میں ہمیشہ زندگی کے عجائبات سےمتاثر رہی ہوں۔ جیسا کہ مولانا رومی کہتے ہیں۔

گھٹنے ٹیکنے اور زمین کو چومنے کے ایک ہزار طریقے ہیں؛ دوبارہ گھر جانے کے ایک ہزار طریقے ہیں۔

ویڈیو کا مرکزی کردار امل(Amal) میرے ایسے تجربات اور نامعلوم کو تلاش کرنے کی خواہش کو دھیان میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ آپ سب کو بھی اپنے نامعلوم سفر کا پتہ چل جائے گا۔