ماں بننے کے بعدانوشکاشرما کا پسندیدہ لباس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
انوشکاشرمااپنے شوہروراٹ کوہلی اور بچی کے ساتھ
انوشکاشرمااپنے شوہروراٹ کوہلی اور بچی کے ساتھ

 

ممبئی: کیا ماں بننے کے بعد لباس کے معاملے میں بھی پسند تبدیل ہوجاتی ہے؟ یہ سوال اس لئے اٹھ رہا ہے کہ گزشتہ ماہ ماں بننے والی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے مداحوں کو اپنے پسندیدہ لباس کے بارے میں بتادیاہے۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر انوشکا شرما نے اپنی مرر سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ ٹی شرٹ اور ٹائٹس میں ملبوس ہیں۔ مذکورہ تصویر میں انوشکا شرما کے کندھے پر ان کی بیٹی کی نیپکن (بِب) بھی رکھی ہوئی ہے۔

انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر مِرر سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ان دِنوں اُن کی پسندیدہ چیز یہ ’برپ کلاتھ‘ ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ نے جیسے ہی تصویرشیئرکی مداحوں کے لائک آنے لگے اورایک گھنٹہ کے اندرہی دو کروڑ سے زائد صارفین لائک کرچکے تھے اور تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ اس حوالے سے خود ویراٹ کوہلی نے مداحوں کواطلاع دی تھی اور ان کے بیان کے بعد ہی سوشل میڈیا پر ’اسٹار والدین‘ کے لیے مبارکبادیو ں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ (ایجنسی ان پٹ)