امرتاسنگھ: جنھوں نے اپنی معصوم ادائوں شائقین کو دیوانہ بنایا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-02-2021
امرتاسنگھ
امرتاسنگھ

 

 
ممبئی: امرتا سنگھ کے چہرے پر ایک معصومیت تھی جو فلم ناظرین کو بہت بھاتی تھی۔ بالی ووڈ میں، امرتا سنگھ کا شمار ایسی اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے جنہوں نے 80 اور 90 کی دہائی میں اپنی دلکش اداؤں سے شائقین کو بہت محظوظ کیا امرتا کی پیدائش 9 فروری 1958 کو ہوئی سال 1983 میں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر شروعات کی دھرمند کی ہدایت میں بنی فلم ’بیتاب ‘ سے انہوں نے اپنا فلمی سفر شروع کیا اس فلم میں ان کے ہیرو سنی دیول تھے۔
یہ ان دونوں کی پہلی فلم تھی۔
ناظرین نے سنی اور امرتا سنگھ کی جوڑی کو پسند کیا اور فلم بھی باکس آفس پرسپر ہٹ رہی۔
سال 1984 میں، امرتا سنگھ کو ایک بار پھر سنی دیول کے ساتھ فلم ’سنی‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔
یہ فلم اوسط کامیابی حاصل کرسکی۔
1985 میں امرتا نے فلم ‘صاحب‘ میں انل کپور کے ساتھ کام کیا. اس فلم کا ایک نغمہ ’یار بنا چین کہاں رے‘ آج بھی سننے والوں کو یاد ہے۔
سال 1985 ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’مرد‘ امرتا سنگھ کے کیریئر کے لئے ایک سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔
منموہن دیسائی کی ہدایت میں بنی فلم میں امرتا کو سپراسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
امرتا سنگھ نے اپنی عمر سے بہت بڑے سیف علی خان سے شادی کی تھی۔ ان کے دوبچے ہیں جن میں سارہ علی خان ان دنوں فلم انڈسٹری پر چھاتی جارہی ہیں جب کہ بیٹا ابراہیم علی خان فلموں میں آنے کی تیاری کر رہا ہے۔ سیف اور امرتا کے بیچ طلاق ہوچکی ہے اور اب سیف نے کرینہ کپور سے شادی کرلی ہے۔ کرینہ کپوردوسری بار ماں بننے کی تیاری میں ہیں۔ 
(ان پٹ ایجنسی)