امیتابھ بچن کا نیا انکشاف

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2021
امیتابھ بچن
امیتابھ بچن

 

 

ممبئی

بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی نوجوانی کے دنوں میں سیٹ کے کمپاؤنڈ پر پانی کا چھڑکاؤ کیا کرتے تھے۔ انھوں نے یہ انکشاف اپنے حالیہ بلاگ میں اپنے ماضی کی یادوں کو شیئر کرتے ہوئے کیا۔

لیجنڈری اداکار نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں شوٹ کا تذکرہ کیا، اور بتایا کہ وہ کس طرح وقت پر سیٹ پر پہنچ جاتے تھے۔ اپنے بلاگ میں انھوں نے لکھا کہ ان کے لیے سب سے پریشان کن رات شوٹ سے پہلے کی ہوتی تھی، جس کی وجہ یہ ہے کہ بہت لمبے عرصے بعد ’آبِ حیات‘ ملا تھا۔

امیتابھ نے بتایا کہ ایک دن پروڈکشن والے نے آکر مجھ سے معذرت کی، تو میں اس سے پوچھتا کہ ایسا کیوں کیا تو اس نے جواب دیا کہ میں نے آپ کو انتظار کروایا اس لیے۔ انھوں نے لکھا کہ یہ چاندی ولی اسٹوڈیو ہے، ہمارے وقتوں میں یہاں ہم صبح 7 بجے پہنچ جاتے تھے۔

امیتابھ نے لکھا کہ وہ تو اس وقت اسٹوڈیو پہنچ جاتے تھے جب کوئی بھی نہیں پہنچتا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تو اسٹوڈیو پہنچ کر گیٹ سے لے کر شوٹ کی ہر جگہ پر چھڑکاؤ کرتے تھے۔ (ان پٹ ایجنسی)