فلم اسٹارس کے حیران کن راز

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-03-2022
فلم اسٹارس کے حیران کن راز
فلم اسٹارس کے حیران کن راز

 

 

ممبئی: ہر شخص کو تجسس ہوتا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں کی ذاتی زندگی سے متعلق جانے یا اسے کسی ایسی بات کا علم ہو جو یقیناً غیر معمولی ہو اور اسے زیادہ لوگ نہیں جانتے ہوں۔ آج ہم آپ کو ان 6 بالی وڈ سپر اسٹارز کے کچھ ایسے ہی راز بتانے جارہے ہیں جن کے بارے میں کسی کو علم نہیں۔

دونوں کزنز کرینہ کپور اور رنبیر کپور انفارمیشن اور براڈکاسٹنگ انڈسٹری ہیں، انڈسٹری میں کیا چل رہا ہے، کس کا بریک اپ ہورہا ہے، کس کا افیئر چل رہا ہے، اس سب کے بارے میں کرینہ کپور کو علم ہوتا ہے۔

کوئی ایسی خبر نہیں جو اداکارہ نہ جانتی ہوں، کرینہ انڈسٹری کی معلومات جمع کرکے رنبیر کپور کو بتاتی ہیں اور پھر وہ آگے لوگوں کو بتاتے ہیں۔

بالی وڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا جانوروں سے بے حد محبت کرتے ہیں، اگر کسی انسان کے ساتھ کچھ برا ہو تو ان کی آنکھوں میں آنسو نہیں آئیں گے لیکن اگر کسی جانور کو کوئی تکلیف پہنچے تو سدھارتھ زار و قطار ر پڑتے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار کے چہیتے کتے 'آسکر' کا حال ہی میں انتقال ہوا جس کے بعد کئی عرصے تک وہ سوشل میڈیا سے غائب رہے۔ بعدازاں انہوں نے ایک تصویر کے علاوہ آسکر کی تمام تصاویر انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردیں۔

بالی وڈ کنگ خان شاہ رخ کا یہ راز ہے کہ وہ باتھ روم سے چار گھنٹے سے پہلے نہیں نکلتے، جیسے ہی شاہ رخ کہتے ہیں کہ میں باتھ روم جارہا ہوں تو فوراً ان کی اہلیہ گوری خان اور بچے سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں کہ اب یہ 4 گھنٹے سے پہلے نہیں نکلیں گے۔

شاہ رخ کا ایک اور راز بھی ہے اور وہ یہ کہ اداکار ممبئی کے کسی کونے میں ہی کیوں نہ ہوں، انہیں جب فون کرکے پوچھا جائے کہ آپ کتنی دیر پر گھر یا فلم کے سیٹ پر پہنچیں گے تو ان کا جواب 'بس دس منٹ' ہی ہوتا ہے۔

انوشکا بھی اداکار سدھارتھ ملہوترا کی طرح جانوروں سے بے حد محبت کرتی ہیں، انوشکا فلم 'اے دل ہے مشکل' کی عکس بندی میں مصروف تھیں کہ دوران شوٹنگ ایک کتا سڑک پار کررہا تھا، اداکارہ سین کے درمیان ہی اس کی جانب لپکیں اور اسے گود میں اٹھا لیا۔ تاہم ان کے ساتھ اداکار اور ہدایتکار سمجھے کہ انوشکا کو سین کے دوران دورہ پڑا ہے۔

ڈمپل گرل دیپیکا پڈوکون کا راز یہ ہے کہ وہ حد سے زیادہ حساس ہیں، ان کا دل بہت نازک ہے اور وہ بہت ہی آسانی سے رو لیتی ہیں۔ (ایجنسی)