عالیہ بھٹ اداکاری سےفلم سازی تک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-03-2021
نئی منزل کی تلاش
نئی منزل کی تلاش

 

 

ممبئی۔  بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکاری کے بعد پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنی پروڈکشن کمپنی لانچ کردی۔ عالیہ بھٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز کے نام کا اعلان کیا۔اداکارہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے پروڈکشن کے بینر تلے اچھی فلمیں بنائیں گی۔ان کے پروڈکشن ہاؤس کے 'لوگو' پر 2 بلیاں بنی ہوئی ہیں، جو شاید ان کی بلیاں جونیپر اور ایڈورڈ ہوں۔

عالیہ بھٹ بلیاں پالنے کا شوق رکھتی ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنے پالتو جانوروں کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے ان کے پروڈکشن ہاؤس کا لوگو بھی اسی چیز سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔بعدازاں عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں اپنی پہلی پروڈکشن 'ڈارلنگ' کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے 'ڈارلنگ' کا مختصر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت خاص ہے۔

عالیہ بھٹ نے ایٹرنل سن شائن پروڈکشن کے تحت اپنی پہلی پروڈکشن کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسے شاہ رخ کے ساتھ پروڈیوس کررہی ہیں۔