علی فضل کی فلم ’ڈیتھ آن دی نایل‘نےدنیابھرمیں مچایا دھوم

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 17-02-2022
علی فضل کی فلم ’ڈیتھ آن دی نایل‘نےدنیابھرمیں مچایا دھوم
علی فضل کی فلم ’ڈیتھ آن دی نایل‘نےدنیابھرمیں مچایا دھوم

 

 

نئی دہلی: علی فضل کی فلم ’ڈیتھ آن دی نایل‘دنیا کے کئی ملکوں میں ہٹ ہوگئی ہے۔ فلم اسی نام کے ناول پر مبنی ہے جسے اگاتھا کرسٹی نے لکھاہے۔یہ سسپنس تھرلر علی فضل کی تازہ ترین بین الاقوامی فلم11 فروری کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی۔

بہت سے ممالک میں باکس آفس کلیکشن میں اس نے پہلامقام بنایاہے۔ ان ممالک کے نام امریکہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، آسٹریلیا، جاپان اور جنوبی کوریا ہیں۔

مزید شاندار تجزیوں کے ساتھ فلم 'ڈیتھ آن دی نیل' میں علی کی اداکاری نے دنیا بھر میں باکس آفس پر دھوم مچا دی۔ ایک تجارتی تجزیہ کار کے مطابق، "ڈیتھ آن دی نیل نے اپنی مضبوط اسٹار کاسٹ اور ایک دلچسپ کہانی کی بدولت دنیا کے کئی ممالک میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی ہے۔

ناظرین سینما گھروں میں واپس آچکے ہیں اور ابتدائی نمبروں کے حساب سے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ علی فضل کی فلم اچھا بزنس کررہی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ باکس آفس پر اچھی کمائی جاری رکھے گی۔

علی فضل کا کہنا ہے کہ "میں رسپانس سے بہت پرجوش ہوں اور یہ میری سب سے بڑی ریلیز میں سے ایک ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ پوری دنیا کے لوگ اس کی تعریف کر رہے ہیں اور یہ سچ ہے کہ ہم وبائی امراض کے بعد مضبوط واپسی کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

یہ بہت اچھی بات ہے اور امید ہے کہ اس کے بعد بڑی تعداد میں فلمیں سینما گھروں میں آنا شروع ہو جائیں گی۔ فلم میں گیڈوٹ اور دیگر کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی نے کہا: ’ مزہ آیا۔ بہت مزہ آیا۔ وہ بہت پیاری تھی۔ میرے خیال میں اکثر اداکار بہت پیارے اور نرم مزاج تھے۔ اداکار (گیڈوٹ) بہت خود اعتماد اور بات کرنے میں آسان ہیں۔ کرسٹی کا ناول 'ڈیتھ آن دی نایل' جذباتی افراتفری اور جنونی محبت کے مہلک نتائج کے بارے میں ایک جرات مندانہ پراسرار تھرلر ہے۔