اجے دیوگن کی فلم ’تھینک گاڈ‘ پر تنازعہ شروع

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
اجے دیوگن کی فلم ’تھینک گاڈ‘ پر تنازعہ شروع
اجے دیوگن کی فلم ’تھینک گاڈ‘ پر تنازعہ شروع

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

 معروف اداکار اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’تھینک گاڈ‘ بھی اب تنازعہ کا شکار ہوگئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم ’براہمسترا‘ کے بعد اب  اجے دیوگن کی نیّا ڈبونے والی ہے۔

 ریاست کرناٹک میں ایک ہندو گروپ کی جانب سے اجے کی فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

کرناٹک میں فلم ’تھینک گاڈ‘ کے ہدایتکار اندرا کمار سمیت فلم کی پوری کاسٹ پر شکایت درج کروائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس فلم کا ٹریلر 9 ستمبر2022 کو ریلیز کیا گیا تھا۔

اجے دیوگن کی فلم ’تھینک گاڈ‘ سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے متعلق مواد پر مبنی ہے۔

ریاست کرناٹک میں ہندوؤں کے گروپ جناجاگروتی سمیتی کی جانب سے فلم کے ٹریلر پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

  جناجاگروتی سمیتی کے ترجمان موہن گوڈا کا اس فلم کے ٹریلر سے متعلق کہنا ہے کہ اداکاروں کو ٹریلر میں ہندو دیوتاؤں کا مذاق اڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ہم آزادیٔ اظہار کے نام پر ہندو مذہب کے چتراگپتا بھگوان اور یاما بھگوان کا مذاق اڑانے کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ اس فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن، سدھارتھ ملہوترا اور راکل پریت سنگھ مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

فلم کے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجے دیوگن نے بھگوان چتراگپتا کا کردار ادا کیا ہے۔

اس فلم میں بھگوانوں چتراگپتا اور بھگوان یاما کو کردار کی مناسبت سے جدید لباس پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔