عدنان سمیع نے انسٹا کو خیر باد کہا یا گلوکاری کو

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 19-07-2022
عدنان سمیع نے انسٹا کو خیر باد کہا یا  گلوکاری کو
عدنان سمیع نے انسٹا کو خیر باد کہا یا گلوکاری کو

 

 

ممبئی: ہر کوئی پریشان ہے، حیران ہے۔ کشمکش کا شکار ہے ۔ آخر یہ کیا ہوا ؟ اور کیوں ہوا ؟

شراصل معروف گلوکار عدنان سمیع نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کر دیئے ہیں۔ دنیا بھر میں مشہور گلوکار اور میوزک کمپوزر عدنان سمیع نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پرانی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہیں جس کی وجہ سے ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہیں۔

اس ویڈیو پر عدنان سمیع کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے سوالوں کے ڈھیر لگا دیئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عدنان نے گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا ہے جبکہ ان کے مداح پُرامید ہیں کہ وہ کوئی نئی شروعات یا نیا گانا پیش کرنے جارہے ہیں تاہم ابھی گلوکار کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔