عامر خان میرے بارے میں بھی سوچیں ۔راکھی ساونت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-07-2021
راکھی ساونت نے لی چٹکی
راکھی ساونت نے لی چٹکی

 

 

ممبئی :اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے عامر خان کی طلاق پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا عامر خان نے ان کی بات کو سنجیدہ لے لیا؟ راکھی ساونت نے کہا کہ یہاں میرا گھر نہیں بس رہا، یہاں لوگوں کی طلاق ہورہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جب عامر خان نے کرن راؤ سے شادی کی تھی اس وقت میں نے ان کا انٹرویو لیا تھا۔

 راکھی ساونت نے مزیکہا کہ "اس وقت میں بہت رنجیدہ ہوگئی تھی میں نے کہا تھا کہ عامر خان آپ نے کرن سے شادی کی مجھے اچھا نہیں لگا، تو کیا آج انھوں نے میرے اس انٹرویو کو سنجیدہ لے لیا؟

؎ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عامر خان کی طلاق پر آپ کو خوشی ہے جس پر انھوں نے جواب دیا کسی کی بھی طلاق ہو اس سے مجھے غم ہوتا ہے۔

 ایک چٹکلہ چھوڑتے ہوئے راکھی نے کہا کہ عامر خان میرے بارے میں بھی سوچیں میں ابھی تک کنواری ہوں۔ خیال رہے کہ عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے ہاں 2011 میں بیٹے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔تاہم اب دونوں نے طلاق سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے، لیکن اسے ایک نئے سفر کے طور پر دیکھا جائے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ETimes (@etimes)