پرویز مشرف اور سنجے دت کی ایک تصویر، جوسوشل میڈیا پر چھا گئی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-03-2022
پرویز مشرف اور سنجے دت  کی  ایک تصویر، جوسوشل میڈیا پر چھا گئی
پرویز مشرف اور سنجے دت کی ایک تصویر، جوسوشل میڈیا پر چھا گئی

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

سابق صدر پرویز مشرف اور بالی وڈ اداکار سنجے دت دور دور تک کوئی رشتہ نہیں ،آج تک کبھی ان کی کوئی ملاقات سامنے آئی تھی نہ کسی نے کسی کا نام لیا تھا۔ لیکن اب سوشل میڈیا  مشرف اور سنجے دت کی مبینہ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں سابق صدر پرویز مشرف وہیل چیئر پر بیٹھے ہیں اور ان کے پاس سنجے دت کھڑے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ تصویر دبئی کے ایک جم میں کھینچی گئی ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ تصویر کب اور کہاں کی ہے۔ پرویز مشرف اور بالی وڈ اداکار کے آفیشل اکاؤنٹس سے بھی یہ تصویر پوسٹ نہیں کی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بیان جاری ہوا ہے۔

مگر تصویر میں مشرف جو کمزور ہیں وہ بڑی محبت سے سنجے دت کو دیکھ رہے ہیں جبکہ  سنجے دت  کسی کو کھڑے ہوکر ہدایت دے رہے تھے۔