عالمی یوم اردو : غالب اکیڈمی میں شاندار تقریب کا انعقاد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
عالمی یوم اردو کے موقع پر غالب اکیڈمی میں شاندار تقریب کا انعقاد
عالمی یوم اردو کے موقع پر غالب اکیڈمی میں شاندار تقریب کا انعقاد

 

 

 نئی دہلی : ڈاکٹرسر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر’ اردو زبان کو درپیش چیلینجز اور ان کا حل‘ بعنوان اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اوریو نائٹیڈ مسلم آف انڈیاکے اشتراک سے قومی راجدھانی دہلی کے بستی حضرت نظام الدین میںواقع غالب اکیڈمی آڈیٹوریم میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس میںمختلف میدانوںمیںنمایاں خدمات انجام دینے والی ایک در جن سے زائد اہم شخصیات کوخصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس دوران مہمانان کے دست مبارکہ سے خصوصی طور پر عالمی یوم اردوکے موقع پرمولاناعبدالحمیدرحمانی کی حیات وخدمات کے حوالے سے ایک یادگار مجلہ کااجراکیاگیا۔

اس موقع پر تقریب کے کنوینراور صفدرجنگ اسپتال میں آیوروید اور یو نانی محکمہ کے سابق سربراہ حکیم وڈاکٹرسید احمد خان نے سبھی مہمانان کا استقبال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سلور جبلی تقریب ہے اور یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ ہم علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے عالمی یوم اردو منا رہے ہیںنیز ہماری کوشش ہے کہ اردو زبان کو مزید فروغ دیا جائے۔اس موقع پردہلی یو نیو رسٹی کے سابق استاد پروفیسرعبدالحق نے تقریب کے منتظمین بالخصوص ڈاکٹر سید خان کو مبارکباد پیش کی۔

تقریب سے تسمیہ ایجوکیشنل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید فاروق ، نیشنل کمیشن برائے تعلیمی ادارہ جات (حکومت ہند )کے چےئرمین جسٹس این کے جین ، معروف عالم دین مولانا محمد رحمانی مدنی ،خواجہ محمدشاہد(سابق آئی اے ایس)،پریس کلب آف انڈیا دہلی کے صدر اوماکا نت لکھیڑا ، ڈاکٹر لال بہادر ،مشہور انسانی حقوق کارکن مولانازاہدآزادجھنڈانگری،مولانا سراج الدین ندوی ، معروف صحافی سہیل انجم ودیگر نے شر کت کرتے ہوئے ڈاکٹر علامہ اقبال کی حیات وخدمات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اجلاس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر خبیب احمد نے بخوبی انجام دئے ، جبکہ آغاز میںڈاکٹر محمد اکرم نے تلاوت کلام اللہ پڑھی اوربزرگ شاعر متین امروہوی نے چنداردو زبان کے حوالے سے چند قطعات پیش کئے اور علامہ اقبال کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیانیزسامعین کو محظوظ کیا۔عالمی اردو ایوارڈ یافتگان 2022میں پروفیسر حبیب الرحمن نیازی ، جناب محمد محمود خان ، جناب حکیم فخر عالم ، ڈاکٹر ابھے کما ر، جناب مہتاب عالم ، انتظار نعیم ، ڈاکٹر عمیر منظر ، جناب محمد رئیس صدیقی ، محترمہ کر شنا شرما دامنی ، ڈاکٹر عبید اللہ چودھری،عبدالرشید اعظمی، اشرف میواتی ، جناب سید ساجد علی ٹونکی ، جناب رونق جمال ، جناب نشاط حسن ، جناب زبیر خان سعیدی ، جناب طاہر الحسن ، جناب محترمہ روہنی سنگھ ، الحاج محمد ناصر خان ( فرید بک ڈپو ) کے نام قابل ذکر ہیں۔ تقریب کو کا میاب بنا نے میں ڈاکٹر عمران قنوجی ، حکیم عطا الرحمن اجملی ڈاکٹر حبیب اللہ ،حامد علی اختر، حافظ مرتضی دہلوی ،ڈاکٹر آفتاب ،شیخ سعد،سید اعجاز حسن ، حکیم آفتاب عالم، حاجی شمیم ودیگر نے اہم کردار ادا کیا۔