جامعہ: گرلز سینئر سیکنڈری اسکول سہ روزہ جشن

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-08-2022
جامعہ: گرلز سینئر سیکنڈری اسکول سہ روزہ جشن
جامعہ: گرلز سینئر سیکنڈری اسکول سہ روزہ جشن

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 جامعہ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول کے نئے سیشن کا آغاز سہہ روزہ آزادی کا امرت مہتسو جشن تقریبات (دس اگست دوہزار بائیس تا بارہ اگست دوہزار بائیس)انتہائی جوش وخروش اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشاری کے ساتھ ہوا۔

awazthevoice

 دسویں جماعت کی طالبات نے’کثرت میں وحدت‘ کے پیغام کے حامل بڑی تعداد میں پوسٹر بناکر اپنی فن کارانہ مہارت کا ثبوت پیش کیاہے۔جامعہ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول کے این سی سی کیڈٹ نے اس پروگرام میں پورے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔پروگرام کا مرکزی خیال آزادی کا امرت مہتسو تھا اور اس کی اہم بات دسویں جماعت کی طالبا ت ذریعہ بنایا جانے والی انسانی زنجیر تھی۔انھوں نے لمبی سی پٹی پر خاکے بھی بنائے ہوئے تھے۔

awazthevoice

 اس کے بعد بارہویں جماعت کی طالبات کا نعرہ نویسی کے مقابلہ منعقد ہوا جس میں دس دس لڑکیو ں کے گروپ نے اسکول کے اسمبلی ایریا میں وال آف یونیٹی پر اپنے نعرے لکھے۔اسکول کے طلبا نے ترنگا ریلی بھی نکالی جس میں وہ اسکول کیمپس میں ’جھنڈا اونچا رہے ہمارا‘ گاتے ہوئے مارچ کیا

awazthevoice

۔یہ دلکش نظارہ قابل دید تھا پوری فضا حب الوطنی کے جذبے سے سرشار تھی۔گرلز اسکول کے اساتذہ اور اسکول کے پرنسپل  پورے پروگرام میں موجود تھے۔