اے ایم یو: سرسیداحمد خاں کی یوم وفات پرپیش کیا گیا خراج عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-03-2022
اے ایم یو: سرسیداحمد خاں کی یوم وفات پرپیش کیا گیا خراج عقیدت
اے ایم یو: سرسیداحمد خاں کی یوم وفات پرپیش کیا گیا خراج عقیدت

 

 

آواز دی وائس، علی گڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی برادری نے آج بانی درسگاہ سرسید احمد خاں علیہ الرحمہ کے 124 ویں یوم وفات پر انھیں شایان شان خراج عقیدت پیش کیا۔

یونیورسٹی جامع مسجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی ہوئی۔

اس کے بعد وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے مزارِ سرسید پر پھولوں کی چادر پیش کی۔

اس موقع پر پروفیسر محمد وسیم علی (پراکٹر)، پروفیسر محمد سلیم (چیئرمین، شعبہ سنی دینیات و ناظم دینیات)، پروفیسر ذکی انور صدیقی (ممبر انچارج، لینڈ اینڈ گارڈن)، پروفیسر بدر الدجیٰ خان (پرووسٹ، ایس ایس ساؤتھ)، پروفیسر محمد طارق (پرووسٹ، ایس ایس نارتھ) اور یونیورسٹی کے دیگر افسران اور طلبہ موجود رہے۔

قابل ذکر ہے کہ سرسید علیہ الرحمہ کی وفات کو ایک بڑے سانحہ کے طور پر دیکھا جاتا ہےاوران کے یوم وفات کو یونیورسٹی برادری ان کے وِژن اور تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ خود احتسابی کے یوم کے طور پر مناتی ہے۔

سرسید کی وفات سن 1898 میں81 /سال کی عمر میں ہوئی تھی۔