الہ آباد یونیورسٹی :اسسٹنٹ پروفیسروں کے لئے357 آسامیاں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-10-2021
الہ آباد یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسروں کے لئے357 آسامیاں نکلیں، اردو، عربی اور فارسی بھی شامل
الہ آباد یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسروں کے لئے357 آسامیاں نکلیں، اردو، عربی اور فارسی بھی شامل

 

 

پریاگ راج: الہ آباد یونیورسٹی نے مختلف مضامین کے لیے اسسٹنٹ پروفیسرعہدے بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

امیدواروں کے لیے آن لائن درخواستیں 28 ستمبر 2021 سے شروع ہو چکی ہیں۔ آن لائن درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ 27 اکتوبر ہے۔

اس بھرتی مہم کے ذریعے مختلف مضامین کے اسسٹنٹ پروفیسروں کی کل 357 آسامیاں پُر کی جائیں گی۔ کل 47 مضامین بشمول اردوہ، فارسی، عربی، معاشیات ، تعلیم ، ہندی اور جدید ، ہندوستانی زبان ، ہوم سائنس ، صحافت اور ماس کمیونیکیشن ، ریاضی ، قانون ، سیاسیات وغیرہ میں اسسٹنٹ پروفیسر کی بھرتی کی جائے گی۔

اہلیت:

وہ امیدوار جنہوں نے کم از کم55 فیصد نمبروں کے ساتھ ماسٹر ڈگری مکمل کی ہو اور  پی ایچ ڈی ، ایس ایل ای ٹی ، یا این ای ٹی کیا ہو، اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست کی فیس:

جنرل ، او بی سی اور ای ڈبلیو ایس: 1550 روپے۔

ایس سی اور ایس ٹی: 650 روپے

تمام زمروں کی خواتین: 50 روپے

درخواست دینے کا طریقہ:

زیادہ تفصیلات کے لئےآفیشل ویب سائٹ

- allduniv.ac.in پرجائیں۔

تمام عہدوں کے لیے درخواست دینے کے لیے نیچے کی لنک پر کلک کریں۔

https://alldunivrec.samarth.edu.in/?ref=inbound_article

سرکاری نوٹیفیکیشن کے لئے نیچے کے لنک پر کلک کریں۔

https://www.allduniv.ac.in/upload/file_collection/Final_Associate%20Professor.pdf?ref=inbound_article