لکھنو
کورونا وائرس کے سبب یوپی مدرسہ بورڈ نے بھی دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن طلبا کو آگے کی کلاسز میں داخلہ کے لیے ان کے نتائج کو جاری کرنے کی کیا صورت ہوگی، اس کے لیے حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی گائڈ لائن جاری نہیں کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے طلبا کو پروموٹ کیے جانے سے متعلق کوئی رہنما اصول جاری نہ ہونے کی وجہ سے منتظمین مدارس اور طلبا کے سامنے مشکل حالات پیدا ہوگئے ہیں۔یوپی مدرسہ بورڈ کے نتائج کے متعلق حکومت کی گائیڈ لائن کا انتظارہے۔
کورونا وائرس کے سبب امتحانات کو منسوخ کیے جانے کے بعد اب مدرسہ بورڈ کے ذمہ داران حکومت کی جانب سے مدارس کے لیے نئی گائڈ لائنس کا انتظار کررہے ہیں۔
یوپی مدرسہ بورڈ کے نتائج کے متعلق حکومت کی گائیڈ لائن کا انتظاریوپی مدرسہ بورڈ کے نتائج کے متعلق حکومت کی گائیڈ لائن کا انتظارخاص طور پر پرائیویٹ طلبا کو پروموٹ کرنے کے لیے حکومت کیا صورت اختیار کرتی ہے یہ سب حکومت کے فیصلے پر ہی منحصر ہے، فی الحال مدرسہ منتظمین اور طلبا کے سامنے آگے کی راہیں مشکل ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)