اُردو یونیورسٹی :داخلہ امتحان کا 19 مراکز پر آغاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-08-2021
داخلہ امتحان کا آغاز
داخلہ امتحان کا آغاز

 

 

 حیدرآباد: (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل ا ردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلوں کے لیے انٹرنس ٹسٹ کا آج ملک کے 19 شہروں میں کووڈ 19 سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے درمیان آغاز عمل میں آیا۔ داخلہ امتحان کا سلسلہ 24 اور 25 اگست کو بھی جاری رہے گا۔ جناب مرزا فرحت اللہ بیگ ‘ کنٹرولر امتحانات کے مطابق داخلہ امتحان کے پہلے دن صبح کے سیشن میں تمام مراکز پر بحیثیت مجموعی تقریباً 75 فیصد طلبہ نے امتحان لکھا۔

داخلہ ٹسٹ بیک وقت حیدرآباد کے علاوہ آسنسول (مغربی بنگال)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، اعظم گڑھ (اتر پردیش)، بنگلورو (کرناٹک)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، بیدر (کرناٹک)، کٹک (اڈیشہ)، دربھنگہ (بہار)، دہلی ، جموں ، کڑپہ (آندھرا پردیش)، کشن گنج (بہار)، لکھنؤ (اتر پردیش)، نوح (ہریانہ)، پٹنہ (بہار)، رانچی (جھارکھنڈ)، سنبھل (اتر پردیش)، سری نگر (جموں و کشمیر) میں منعقد ہورہا ہے۔ تقریباً 10,400 طلبہ تین دن میں شرکت کریں گے۔ ان میں سے سب سے زیادہ 4259 درخواستیں بی ایڈ کے لیے آئیں جس کے لیے جملہ نشستیں 815 دستیاب ہیں۔

دوسرے نمبر پر 1346 درخواستوں کے ساتھ پالی ٹیکنیک رہا جس میں 1050 نشستیں دستیاب ہیں۔ تیسرے نمبرپر ڈی ایل ایڈ جس کی 125 نشستوں کے لیے 1170 درخواستیں موصول ہوئیں۔ اردو میں پی ایچ ڈی اور بی ٹیک کی جملہ 9 اور 75 نشستوں کے لیے بالترتیب 620 اور 546 درخواستیں موصول ہوئیں۔

اسی دوران، 24 اگست کو صبح کے سیشن میں پی ایچ ڈی (مینجمنٹ، سوشیالوجی، سیاسیات، مطالعاتِ ترجمہ)، ایم بی اے، بی ایڈ (حیاتیاتی اور طبیعیاتی سائنسس، ریاضی) کے انٹرنس منعقد ہوں گے۔ جبکہ دوپہر کے سیشن میں پی ایچ ڈی (کمپیوٹر سائنس، کامرس، مطالعاتِ نسواں، ریاضیات، طبیعیات، کیمیائ، نباتیات، حیوانیات) اور ڈپلوما ان انجینئرنگ (پالی ٹیکنیک) کے انٹرنس ٹسٹ ہوں گے۔ 25 اگست صبح 10 بجے بی ایڈ (سوشیل اسٹڈیز) اور دوپہر میں بی ایڈ (اردو) کا انٹرنس ٹسٹ منعقد ہوگا۔