جامعہ ملیہ اسلامیہ:سحر قاضی اورآکاش گرگ کو ملا ایوارڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-03-2022
جامعہ ملیہ اسلامیہ:سحر قاضی اورآکاش گرگ کو ملا ایوارڈ
جامعہ ملیہ اسلامیہ:سحر قاضی اورآکاش گرگ کو ملا ایوارڈ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے یہ امر باعث افتخار ہے کہ شعبہ کمپوٹر سائنس کی پی ایچ ڈی اسکالر سحر قاضی اور شعبہ فزیکس کے پی ایچ ڈی اسکالرآکاش گرگ کو پی ایچ ڈی زمرے میں بہترین پاپولر سائنس کہانیوں کے لیے مؤقر انعام ڈی ایس ٹی۔اوسر 2021(شعبہ سائنس اینڈ ٹکنالوجی۔ آمنٹنگ رائٹنگ اسکلس فار آرٹیکولیٹنگ رسرچ)کے انعام کے لیے منتخب کیا گیاہے۔

اس اسکیم کے تحت دونوں رسرچ اسکالروں کو قدر شناسی تصدیق نامے کے ساتھ دس ہزار روپے کی رقم بھی دی جائے گی۔سحر اور آکاش نے اپنی کامیابی کے لیے نگراں کے ساتھ شعبے کے دیگرفیکلٹی اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

سحر قاضی،ڈی ایس ٹی۔ انسپائر فیلو شعبہ کمپوٹر سائنس کے ڈاکٹر خالدرضا کی نگرانی میں شماریاتی بایولوجی اور بایو انفارمیتکس میں تحقیق کررہی ہیں۔

اورآکاش ڈاکٹر سمساری سین، شعبہ فزیکس جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر آر۔مسرا،آئی یو سی اے اے،پونہ کی نگرانی میں اپنی تحقیق کررہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ڈی ایس ٹی۔اوسر 2021کے تحت کل سترہ سو اناسی تجاویز موصول ہوئی تھیں جن میں سے سو سب سے بہترسائنس کہانیوں کی تجاویز کوایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

ڈی ایس ٹی۔اوسر اسکیم کا ترغیبی پہلو،سماج کے لیے مفید سائنسی رسرچ تحریر کو ایسے انوکھے او ر دلچسپ انداز میں لکھنے کے لیے بہترین صلاحیتوں کو راغب کرنا ہے تاکہ عام آدمی بھی اسے سمجھ سکے۔