مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی کے نئے وائس چانسلرہونگے پروفیسرعین الحسن

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر پروفیسرعین الحسن
مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر پروفیسرعین الحسن

 

 

نئی دہلی

پروفیسرسیدعین الحسن کو مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی کا وائس چانسلرنامزد کیا گیا ہے۔ یہ جانکاری وزارت تعلیم کی جانب سے ایک پریس ریلیز کے ذریعے دی گئی ہے۔

مذکورہ ریلیزنوین کمارانڈرسیکریٹری حکومت ہند کے دستخط سے جاری کی گئی ہے

۔پروفیسرسید عین الحسن فی الحال جواہرلعل نہرویونیورسٹی میں درس دیتے ہیں۔ وہ جلد ہی ذمہ داری قبول کرلیںگے۔ ان سے پہلے ڈاکٹراسلم پرویزوائس چانسلر تھے جن کی مدت کارختم ہوچکی تھی۔

فی الحال وائس چانسلر کے فرائض ڈاکٹرایس ایم رحمت اللہ اداکر رہے تھے۔

واضح ہوکہ مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی حیدرآباد میں واقع ہے۔ یہ مرکزی حکومت کے تحت کام کرنے والا ادارہ ہے۔ یونیورسٹی میں ہزاروں طلبہ زیرتعلیم ہیں اور ہزاروں فاصلاتی طریقے سے درس سے جڑے ہوئے ہیں۔ نئے وائس چانسلرپر تمام شعبوں کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری ہوگی۔

نیز تعمراتی کاموں کو بھی آگے بڑھانا ہوگا۔ اس وقت یونیورسٹی کیمپس میں مختلف مقامات پر نئی عمارتیں وجود میں آگئی ہیں جن میں کئی نئے شعبے، مراکز اور سیول سروسز امتحانات کوچنگ اکیڈمی وغیرہ قائم ہیں۔طلبا اور طالبات کے لیے نئی اقامت گاہوں کے علاوہ تمام سہولتوں سے آراستہ ایک انڈور اسٹیڈیم بھی تعمیر ہوچکا ہے۔باوجود اس کے مزیدکام ہونے ہیں اور شعبے بھی بڑھانے ہیں ایسے میں نئے وائس چانسلرکی ذمہ داری کم نہیں ہوگی۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ایک منفرد ادارہ ہے جہاں ذریعہ تعلیم اردو ہے۔یونیورسٹی کی اس منفرد خصوصیت کے باعث ہم کو عظیم چیلنجز کا سامنا بھی ہے۔ یونیورسٹی نے 1998 ءمیں جب اپنے کام کا آغاز کیا تو اس کا اولین راستہ فاصلاتی طرز پر تعلیم کی فراہمی تھا۔

اگلے چند برسوں تک یہی صورت حال رہی اور یونیورسٹی میں درج رجسٹر طلبا کی تعدا د ایک مرحلے پر تقریباً ایک لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔لیکن بعد میں کسی وجہ سے فاصلاتی تعلیم پر توجہ کم ہوتی گئی۔ ایک اور پہلو جس پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کام کا آغاز کیا ہے وہ اردو زبان میں مختلف مضامین کی کتابوں کی تیاری اور ترجمہ کے ذریعے علمی مواد کی فراہمی ہے۔