بین الاقوامی کمپنی نے کیا اے ایم یو کے آٹھ طلبہ کا انتخاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-05-2022
بین الاقوامی کمپنی نے کیا اے ایم یو کے آٹھ طلبہ کا انتخاب
بین الاقوامی کمپنی نے کیا اے ایم یو کے آٹھ طلبہ کا انتخاب

 

 

علی گڑھ 20/مئی: نوئیڈا کی بین الاقوامی ایونٹ مینجمنٹ کنسلٹنگ کمپنی ٹی اے بی گروپ نے ایک کیمپس پلیسمنٹ مہم کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف کورسوں کے 8/طلبہ کو ملازمت کے لئے منتخب کیا ہے-

۔اس کیمپس پلیسمنٹ مہم کا اہتمام یونیوررسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل) نے کیا تھا۔ ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر (جنرل)مسٹر سعد حمید نے بتایا کہ انٹرنیشنل بزنس ڈیولپمنٹ، ٹیلنٹ ایکویزیشن (ایچ آر)، کانٹینٹ اسپیشلسٹ اور اسٹریٹجک الائنس پارٹنرشپ سمیت مختلف پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لئے جن طلبہ کو منتخب کیا گیا ہے -

ان کے نام ہیں: ایم اے ماس کمیونیکیشن کی مس اِمرا فہیم، مس عنیزہ فاطمہ اور مسٹر افہام اللہ خاں، ایم ایچ آر ایم کی مس آیوشی گپتا، ایم اے اکنامکس کی مس حبیبہ آصف، اور ایم بی اے کے مسٹر اشراق علی، مسٹر اسد اللہ اور محمود شیخ۔