عرب دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں،سعودی عرب میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
عرب دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں،سعودی عرب میں
عرب دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں،سعودی عرب میں

 

 

لندن

برطانوی میگزین ٹائمز نے ملکی، عرب اور بین الاقوامی درجہ بندی میں سعودی عرب کی دس یونیورسٹیوں کو دنیا کی بہترین جامعات میں شامل کیا ہے۔

برطانوی میگزین ٹائمز کی 2021 کے لیے جامعات کی درجہ بندی میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ عرب دنیا اور مملکت بھر میں سرفہرست اور عالمی سطح پر 201 واں نمبر پر ہے جبکہ الفیصل پرائیویٹ یونیورسٹی مملکت میں دوسرے، عرب دنیا میں 51 ویں اورعالمی سطح پر 251 واں نمبر پر رہی۔

کنگ سعود یونیورسٹی کو عرب دنیا میں 8 ویں، مملکت میں تیسرے اور عالمی سطح پر 401 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ کنگ فہد پٹرولیم اینڈ منرل یونیورسٹی مملکت میں چوتھے، عرب دنیا میں پانچویں اور عالمی سطح پر 501 واں نمبر پر ہے۔

برطانوی درجہ بندی میں کنگ خالد یونیورسٹی کو عرب دنیا میں 44 ویں، اندرون ملک پانچویں اور بین الاقوامی جامعات میں 501 ویں نمبر پر رکھا ہے۔ کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی عرب دنیا میں تیسرے، امیر محمد بن فہد پرائیویٹ یونیورسٹی عرب دنیا میں چوتھے، امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی مملکت میں چھٹے اورعرب دنیا میں 61 ویں نمبر پر ہے۔

کنگ سعود ہیلتھ سائنس یونیورسٹی مملکت کی سطح پر ساتویں، عالم عرب میں 51 ویں اور عالمی سطح پر 801 ویں نمبر پر رہی ہے۔ کنگ فیصل یونیورسٹی مملکت کی سطح پر 8 ویں، عرب دنیا میں 35 ویں اور عالمی جامعات میں ایک ہزارویں نمبر پر ہے۔

القصیم یونیورسٹی عالمی جامعات میں ایک ہزار ویں، اندرون ملک نویں اور عرب دنیا میں 81 ویں نمبر پر ہے۔ ام القری یونیورسٹی کا عرب دنیا میں 14 واں، اندرون ملک دسواں اورعالمی سطح پر ایک ہزارواں ہے۔ امیرہ نورہ یونیورسٹی کا عرب دنیا میں نمبر بارہواں، امیر سلطان یونیورسٹی کا 47 واں اور امیر سطام یونیورسٹی کا 81 واں ہے۔