اے ایم یو: پروفیسر شمشاد علی نے ’آٹومیٹک کیریج اسٹاپر‘ کو پیٹنٹ کرایا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اے ایم یو: پروفیسر شمشاد علی نے ’آٹومیٹک کیریج اسٹاپر‘ کو پیٹنٹ کرایا
اے ایم یو: پروفیسر شمشاد علی نے ’آٹومیٹک کیریج اسٹاپر‘ کو پیٹنٹ کرایا

 


آواز دی وائس، علی گڑھ

 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پولی ٹیکنک کے ایسوسی ایٹ پروفیسر مسٹر شمشاد علی نے ایک ’آٹومیٹک کیریج اسٹاپر‘ ایجاد کیا ہے جو حادثات کے امکانات کو کم کرے گا۔اس ایجاد کو انھوں نے حکومت ہند کے پیٹنٹ دفتر سے پیٹنٹ کرایا ہے۔

پروفیسر شمشاد نے کہا ”کیریج اسٹاپر کو لیتھ مشین بیڈ پر منسلک کرکے ایک مفید آلے کے طور پر نصب کیا جا سکتا ہے۔ اس مشین کا ہدف حادثات کے امکانات کو کم کرنا، پیداواری صلاحیت بڑھانا، مصنوعات کی لاگت کو کم کرنا، مینوفیکچرنگ کے عمل کے دوران زیاں کی شرح کو کم کرنا اور آپریٹر کی ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ کو کم کرنا ہے“۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس آٹو کیریج اسٹاپر کو کسی بھی روایتی لیتھ مشین کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کی تیاری، رکھ رکھاؤ اور کم لاگت پرچلانا بھی آسان ہے۔

پروفیسر شمشاد نے اپنے طالب علم سہیل احمد کے ساتھ مل کر آٹو کیریج اسٹاپر کی ایجاد کی ہے۔