ریختہ فاؤنڈیشن: اردو زبان سیکھنا اور سمجھنا ہے۔ توحاضر ہے ریختہ لغت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-06-2021
ایک اور پیشکش
ایک اور پیشکش

 

 

نئی دہلی : ریختہ فاؤنڈیشن نے اردو زبان سیکھنا اور سمجھنا آسان بنانے کے لئے ریختہ لغت تیار کی ہے جو تین زبانوں اردو، ہندی اور انگریزی میں ہے اور اسے دنیا میں کہیں بھی مفت استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ریختہ فاؤنڈیشن کے سنجیو سراف نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں ملک میں اردو زبان اور شاعری کے شائقین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ رجحان پوری دنیا میں پھیلاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کچھ لوگ قارئین اور سامعین کی حیثیت سے اردو زبان سے وابستہ ہیں، وہیں بہت سارے لوگ ایسے ہیں جن کی دلچسپی اردو زبان اور اسکرپٹ سیکھنے ، شاعری سمجھنے ، تحقیق اور بہت ساری وجوہات پر مبنی ہے ۔ اس طرح کا وقت کسی بھی زبان کے لئے بہت اہم ہوتا ہے اور اس زبان کی جامع لغت ایک ضرورت بن جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اردو زبان لغت کے معاملے میں ایک غریب زبان رہی ہے ۔ زیادہ تر لوگ جو اردو زبان سے محبت کرتے ہیں وہ اس کی رسم الخط سے آگاہ نہیں ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس حقیقت کو جاننے کے باوجود ابھی تک اس سمت میں کوئی تفصیلی کام نہیں کیا جاسکا تھا۔ لیکن اب ریختہ فاؤنڈیشن کی جانب سے اس جانب ایک قابل ستائش پہل کی گئی اور اس تدوین شدہ ورچوئل لغت اپنی نوعیت کی پہلی کاوش ہے جو تین زبانوں اور رسم الخط میں دستیاب ہے ۔ دنیا میں کہیں سے بھی یہ لغت

 rekhtadictionary.com 

پرمفت میں استعمال کے لئے دستیاب ہے ۔