روزنامہ راشٹریہ سہارا میں مارکیٹنگ ہیڈ جمشید حسن کا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-08-2021
روزنامہ راشٹریہ سہارا میں مارکیٹنگ ہیڈ جمشید حسن کا انتقال
روزنامہ راشٹریہ سہارا میں مارکیٹنگ ہیڈ جمشید حسن کا انتقال

 


آواز دی وائس، ممبئی 

اردو زبان کے معروف روزنامہ راشٹریہ سہارا کے مارکیٹنگ ہیڈ جمشید حسن کا انتقال ہوگیا۔

یہ خبر انتہائی غم کے طور پر سنی جائے گی کہ روزنامہ راشٹریہ سہارا میں مارکیٹنگ ہیڈ کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے والے جمشید حسن 22 اگست 2021 کی صبح چھ بجے انتقال ہوگیا۔

وہ  گذشتہ کچھ دنوں سے بیمار چل رہے تھے۔ اس لیے انہیں ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔ مگر جمشید حسن زندگی کی جنگ ہار گئے۔